پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی

ہم نیوز  |  Jan 19, 2024

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی۔

تین ایڈیشنل ججز کو دوسری بار توسیع دی گئی، وزارت قانون نے ایڈیشنل ججز کو توسیع دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جوڈیشل کمیشن کے حتمی فیصلے تک 3 ایڈیشنل ججز جسٹس فضل سبحان، شاہد خان اور ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کی گئی۔

مدت میں توسیع کا اطلاق 18 جنوری سے جوڈیشنل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تعیناتی تک ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More