مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 19, 2024

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

گوادر، قلات، بارکھان، کیچ،واشک، نوشکی، پنجگور اورخاران میں بارش جبکہ چاغی، کوئٹہ،چمن، پشین اور زیارت میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔

بہاولپور،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان اور حافظ آباد میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان، جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی،خیر پور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More