پاکستان کیساتھ کشیدگی سے ثابت ہوتا ہے ایران کےخطے میں تعلقات اچھے نہیں،امریکی صدر

ہم نیوز  |  Jan 18, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ کشیدگی سے ثابت ہوتا ہے ایران کےخطے میں تعلقات اچھے نہیں ہیں۔

زرمبادلہ کےسرکاری ذخائرمیں بڑی کمی

امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ جائزہ لے رہے ہیں کہ حالات کس جانب بڑھ رہے ہیں،اس وقت مستقبل کی صورتحال کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔

قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران نے اپنے تین ہمسایہ ممالک کی خودمختار سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

پاکستان اور ایران دونوں تحمل سے کام لیں، روس

انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں دہشتگردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے اور ایران کی وجہ سے ہی امریکی فوج عراق میں موجود ہے۔

دوسری جانب ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے افواج پاکستان کو خوب سراہا، آپریشن ‘مرگ برسرماچار’ کے بعد ” ہیش ٹیگ ”پاکستان کا جوابی وار” اور اس سے منسلک ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

جنوب مغربی بلوچستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی پیشگوئی

پاک فوج کی جانب سے آپریشن کے بعد ہیش ٹیگ”پاکستان کا جوابی وار”اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیر بحث موضوع بنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1980 سے 1988 کی ایران عراق جنگ کے بعد ایران پر حملہ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔  ریاست نے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More