پاک ایران کشیدگی، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

ہم نیوز  |  Jan 18, 2024

پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایران سے کشیدہ صورتحال کے بعد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اپنا دورہ ڈیوس مختصر کرکے آج رات وطن واپس پہنچیں رہے ہیں ۔ اس حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر 2 بج کر 45 منٹ  پر طلب کر لیا گیا ہے۔

پاک ایران کشیدگی، چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش

اجلاس میں اعلیٰ عسکری اورسول قیادت شریک ہوں گی،قومی سلامتی امور،پاک ایران کشیدہ تعلقات کے تناظر میں اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More