حقیقی زندگی میں ڈراموں والے کام کروں تو گھر سے نکال دی جاؤں ، عائزہ خان

ہم نیوز  |  Jan 18, 2024

متعدد ڈراموں میں منفی اور بے وفاعورت کے کردارادا کرنے والی عائزہ خان نے کہا ہے کہ اگر وہ حقیقی زندگی میں بھی ڈراموں والے کام کرنا شروع کر دیں تو انہیں گھر سے ہی نکال دیا جائے گا۔

عائزہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ حقیقی زندگی اور اپنی اداکاری سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں۔ان سے پوچھا گیا کہ وہ ڈراموں کی طرح حقیقی زندگی میں بھی ایسی ہی ہیں؟۔

جس پر اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی حقیقی زندگی ڈراموں سے مختلف ہے حقیقی زندگی میں اگر وہ ڈراموں والے کام کریں تو انہیں گھر سے نکال دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حقیقی زندگی ڈراموں سے مختلف ہے، تاہم بطو را داکارہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ اس طرح ادا کاری کریں کہ دیکھنے والوں کو وہ حقیقی لگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More