تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو روزگار کے لئے کینیڈا بھجوایا جائے گا، محسن نقوی

ہم نیوز  |  Jan 18, 2024

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو روزگار کے لئے کینیڈا بھجوایا جائے گا، رواں ماہ معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔

انہوں نے یہ بات کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلن سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں پنجاب حکومت اور کینیڈا کے درمیان افرادی قوت کو کینیڈا بھجوانے کے حوالے سے مجوزہ معاہدے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں تحفظ ماحول خصوصا اسموگ سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرانہوں نے کہا پاکستان اور کینیڈا میں بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں، تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں کو روزگار کے لئے کینیڈا بھجوایا جائے گا، رواں ماہ پنجاب حکومت کا وفد کینیڈا جا کر معاہدے پر دستخط کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More