پاک ایران کشیدگی، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 18, 2024

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کی ڈیووس سے واپسی پر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا۔

پاک ایران کشیدگی، چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش

اس اجلاس میں اعلیٰ عسکری اورسول قیادت شریک گی،قومی سلامتی امور،پاک ایران کشیدہ تعلقات کے تناظر میں اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان تناؤ کی وجہ سے نگران وزیراعظم نے اپنا دورہ مختصر کر دیا ہے اور وہ جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More