ایران سے پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو وطن واپس پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Jan 18, 2024

 پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو وطن واپس پہنچ گئے ۔

ذرائع کے مطابق ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو دفتر خارجہ کی ہدایت پر وطن واپس آئے ہیں،پاکستان نے گزشتہ روز سفیر کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے اور ایرانی سفیر بھی فی الحال پاکستان نہیں آئیں گے۔

عمان میں پاکستانی سفیرکی بلیک میلر کیخلاف ایکشن کی درخواست

دفتر خارجہ کی ترجمان نے بتایا تھا کہ پاکستانی حکام نے ایران کے تمام سفارتی دورے ملتوی کر دیئے ہیں اور پاکستان نے اپنے فیصلے سے ایرانی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا تھا کہ چاہ بہار میں جاری پاک ایران جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More