پاکستان کی جانب سے ایران میں کیے گئے آپریشن ’مرگ بر سرمچار‘ کا کیا مطلب ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 18, 2024

پاکستان کی جانب سے ایران کی طرف سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے ایران کو آپریشن ’مرگ بر سرمچار‘ کی صورت میں بھرپور جواب دیا۔

ان دنوں پاک ایران کشیدگی کی خبریں اخبارات، الیکٹرانک میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ عوام کی جانب سے بھی اس واقعے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شدید مذمت کی گئی ہے۔

صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے اخبارات اور سوشل میڈیا پر پاکستان اور ایران کے مابین کشیدگی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں۔

پاکستان کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو آپریشن مرگ بر، سرمچار کا نام دیا گیا ہے، مرگ بر ایران کی سرکاری زبان فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی ’مردہ باد، تباہی اور موت کا آنا‘ کے ہیں جب کہ سرمچار بلوچی لفظ ہے جس کے معنی 'سر قربان کرنے والا' یا 'جان نثار کرنے والا' ہے اور یہ بلوچ عسکریت پسند اپنے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس انٹیلی جنس آپریشن کا نام ’آپریشن مرگ بر سرمچار‘ رکھا گیا جس کے معنی ہیں ’سرمچاروں کی موت‘۔

ایران میں موجود دہشتگرد خود کو ’سرمچار‘ کہلواتے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی کئی علیحدگی پسند شدت پسندوں کو سرمچار کہا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More