عالمی بازار میں سونا سستا ، پاکستان میں قیمت برقرار

ہم نیوز  |  Jan 18, 2024

 عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے تاہم مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی نہیں آئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کی کمی سے 2032 ڈالر کی سطح پر آ گئی تاہم  مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے دو لاکھ 13 ہزار 700 اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 83 ہزار 213 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

متحدہ عرب امارات میں سونا سستا ، قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2600 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More