طورخم بارڈر چھٹے روز بھی بند، کروڑوں مالیت کا سامان ضائع ہونے کا خدشہ

ہم نیوز  |  Jan 18, 2024

طورخم بارڈر دو طرفہ تجارت کے لیے مسلسل چھٹے روز بھی بند ہے، مال برادر ہزاروں گاڑیاں پھنسنے کے باعث کروڑوں روپے کی مالیت کا سامان ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق سرحدی گزر گاہ کے دونوں طرف مال بردار ہزاروں گاڑیاں طورخم بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پھنسی ہوئی ہیں۔ اس کی وجہ بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان سے داخل ہونے والی گاڑیوں پر پابندی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کا فیصلہ گزشتہ سال وفاقی حکومت نے کیا تھا جو 6 روز پہلے عائد کی گئی تھی۔ دوسری طرف افغان فورسز نے بھی پاکستانی کارگو گاڑیوں کا داخلہ بند کیا ہوا ہے۔

افغان ڈرائیورز کیلئے ویزا شرط، پاکستان نے طورخم بارڈر بند کردیا

کسٹمز ذرائع کے مطابق امپورٹ ایکسپورٹ سے ملکی خزانے کو یومیہ 5 کروڑ روپے ریونیو جمع ہوتا ہے۔ صرف طورخم بارڈر کے ذریعے یومیہ 3 ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ کی جاتی ہے۔

یہ ذہن میں رہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدورفت کے لیے معمول کے مطابق بحال ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More