اعظم سواتی عام انتخابات سے دستبردار

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

اعظم سواتی کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کو ان کے موکل کے انتخابات سے دستبردار ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

وکیل عبدالحکیم مومند نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی نے پارٹی ٹکٹ واپس کردیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن نہ لڑنے کے بیان پر اعظم سواتی کا کیس نمٹا دیا۔

اعظم سواتی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔15 مانسہرہ سے نواز شریف کے خلاف انتخابات لڑنا تھا لیکن مسلم لیگ(ن) کے رہنما کیپٹن صفدر نے ان کے الیکشن لڑنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More