دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

عالمی ادارے گلوبل فائر پاور نے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری کردی۔ جس کے مطابق سب سے طاقت وار امریکی فوج ہے جبکہ پاکستانی فوج کا نواں نمبر ہے، جس کا پاور انڈیکس 0.1711 ہے۔

گلوبل فائر پاور ہر سال افواج کی پاور انڈیکس ریٹنگ جاری کرتی ہے، 2024 کے انڈیکس میں 145 ممالک کی فوجی قوت کا جائزہ لیا گیا،  فہرست کےمطابق فوجی لحاظ سے طاقتور ممالک میں امریکا پہلے، روس دوسرے اور چین تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

پاکستان کو ایران کو وہ جواب دینا چاہئے جو کوئی بھی خودمختار ملک دے گا،بیرسٹر گوہر

گوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق جنوبی کوریا پانچویں، برطانیہ چھٹے، جاپان ساتویں، ترکیہ آٹھویں، پاکستان نویں، اور اٹلی دسویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کی فوج میں فعال اہلکاروں کی تعداد 6لاکھ 54 ہزار ہے اور اس لحاظ سے پاکستان ساتویں نمبرپر ہے۔

پاکستان کاایران سے اپنا سفیر واپس بلانےکااعلان

گلوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق فہرست میں رینگنگ کی بنیاد 60 سے زائد عناصر کو  مدنظر رکھ کر  کی جاتی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More