جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، شیخ رشید کو اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

 انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی جانب سے  سابق وفاقی وزیر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ جسے انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مسترد کر دیا۔

وکیلِ صفائی نے کہا کہ پولیس نے شیخ رشید کے مختلف جلسوں کے بیانات چلائے، پولیس کی طرف سے چلائے گئے بیانات دھرنے اور گجرانوالہ جلسے کے تھے، پولیس کی طرف سے چلایا گیا شیخ رشید کا کوئی بیان 9 مئی کا نہیں۔

شیخ رشید کیساتھ الیکشن کے حوالے سے کوئی اتحاد نہیں ہوا تھا،بیرسٹرگوہر

عدالتی فیصلے کے بعد بستر، سگار، لباس و دیگر سامان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر کی نیو ٹاؤن تھانے کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی میں عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More