پسنی ، پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ارب ، 21 کروڑ کی چرس برآمد

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے ضلع پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق پسنی سے ساڑھے 1700 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

کوسٹ گارڈز کے ترجمان نے مزید بتایا کہ  کہ منشیات پسنی کے علاقے کولانچ کے پہاڑوں میں چھپائی گئی تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 29.28 ملین ڈالرہے جو پاکستانی کرنسی میں 8 ارب 21 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

 اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 3 ہزار کلو سے زائد چرس برآمد

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف ایف سی بلوچستان (نارتھ)، و دیگر اداروں نے مشترکہ آپریشن کرکے کئی ہزار کلو منشیات برآمد کرکے منشیات فروشوں کے کمپائونڈ مسمار کر دیئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More