سابق کرکٹر خالد لطیف کراچی سے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کراچی سے تحریک لبیک پاکستان کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

سابق کرکٹر کراچی کے علاقے ملیر سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 89 پر قسمت آزمائیں گے ، ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی نے سابق کرکٹر سے رابطہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے پی ایس 89 کا ٹکٹ قبول کیا ہے، اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے سلیم بلوچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اشرف سموں بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

سراج الحق کا کراچی میئر الیکشن کیخلاف عدالت جانے اور دوبارہ کرانے کا مطالبہ

واضح رہے کہ خالد لطیف پاکستان کی جانب سے 5 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور ان دونوں فارمیٹ میں انہوں نے ایک ایک نصف سنچری بھی بنا رکھی ہے۔ علاوہ ازیں وہ متعدد فرسٹ کلاس میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More