پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں ،آئی جی پنجاب

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت انتخابات کے دوران سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس کی نشاندہی کی  گئی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں 19 سیاستدانوں کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاستدانوں کے نام نہیں بتا سکتا۔

سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل، آئی جی پنجاب کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، 92 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ہے تاہم  پنجاب میں انتخابات کے لیے حالات سازگار ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More