ایران کی جانب سے حملے پر شدید تشویش ہے، تعلقات کو نقصان پہنچے گا، شہباز شریف

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیران ہوں۔ یہ میزائل حملہ دونوں ممالک کی دوستی کے جذبہ کے برخلاف ہے۔

حلقہ این اے 242، مصطفی کمال شہباز شریف کے حق میں دستبردار

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے بھی خلاف ہے، حملہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات کو پس پشت ڈال کر کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سنجیدہ مذاکرات اور بامعنی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More