انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے سستا ، 280 روپے کا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، انٹر بینک میں سستا ہونے کے بعد روپیہ تگڑا ہو گیا ، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 25 پیسے سستا ہو کر 280 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے احتتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا تھا۔

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 117 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، کاروبارکے دوران انڈیکس 63 ہزار854 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رہا تھا۔ پی ایس ایکس کا بینچ مارک 100 انڈیکس 531 پوائنٹس کم ہو کر 63 ہزار 737 پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More