بلوچستان میں آٹا مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2920 روپے کا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 17, 2024

بلوچستان میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، فلور ملز مالکان نے فی کلو قیمت پانچ روپے بڑھا دی۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمت 141 روپے کلو سے بڑھا کر 146 روپے کر دی جس کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 2920 روپے جبکہ 50 کلو آٹے کا تھیلا 7250 روپے کا ہو گیا۔

گندم مہنگی ، لاہور میں فی من قیمت 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی

دوسری جانب محکمہ خوراک نے آٹا کے نرخ کم کرنے کیلئے گذشتہ سال محفوظ کی گئی گندم کی دس لاکھ بوریوں کی فلور ملز کو فراہمی شروع کر دی ہے۔ تاہم نئی فصل آنے سے دو ماہ قبل ہی بلوچستان میں آٓٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More