ملکی دفاع کو یقینی بنانے کیلئے خود انحصاری، جدید ترین ٹیکنالوجی کیلئے کام جاری رکھیں گے، آرمی چیف

ہم نیوز  |  Jan 16, 2024

 پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے دورے کے موقع پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نے کہا کہ پاکستان کےدفاع کو یقینی بنانے کیلئے خود انحصاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاعام (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ کیا جہاں انہیں پیداواری صلاحیتوں اور افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے میں ادارے کے تعاون پر بریفنگ دی گئی جبکہ دفاعی مصنوعات کی برآمدات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

سپریم کورٹ ججز کیخلاف گھنائونا پراپیگنڈا ،جے آئی ٹی تشکیل

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرڈیننس فیکٹری میں تیار کردہ مصنوعات کا جائزہ لیا، اور ٹیسٹ اور ٹرائلز کے تحت مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ نئے ہتھیاروں کا مشاہدہ بھی کیا۔

پاک فوج کے سربراہ نے بنیادی دفاعی صنعت کے طور پر پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے کردار کو سراہااور افسروں اور اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ اور خود انحصاری سے قومی ترقی کا راستہ متعین ہوتا ہے۔ دفاع کو یقینی بنانے کیلئے خود انحصاری اور جدید ترین ٹیکنالوجی کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا فیکٹری آمد پر چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ نے استقبال کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More