جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکا ، قبائلی رہنما سمیت 4 افراد زخمی

ہم نیوز  |  Jan 16, 2024

جنوبی وزیرستان میں دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے برمل میں دھماکا ہوا جس میں قبائلی رہنما سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ  کہ چند ماہ پہلے ملک حاجی ریز کے گھر کے راستے میں بھی بم نصب کیا گیا تھا۔ تاہم وہ محفوظ رہے تھے۔

شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا ، میاں بیوی جاں بحق

واضح رہے کہ چند دن قبل شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے بکریاں چرانے والے 3 بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More