چوہدری برادران میں سیاست کے بعد جائیداد کا بھی بٹوارہ ، ظہور پیلس کی تقسیم کیلئے پیٹشن دائر

ہم نیوز  |  Jan 16, 2024

چوہدری برادران میں سیاست کے بعد جائیداد کا بھی بٹوارہ ہوگیا ،مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ظہور پیلس کی تقسیم کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔

چوہدری شجاعت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی اور ان کی بہنیں گھر پرویز الٰہی کے نام کرانا چاہتے ہیں، یہ لوگ مجھے غیر قانونی طریقے سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے پھوپھیوں کو گرفتار کرانے کیلئے پولیس بھیجی ، مونس الہیٰ

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو ظہور پیلس تقسیم کرکے حصہ دینے کا حکم دیا جائے۔

سول کورٹ نے گھرمیں تعمیرات اور موجودہ صورتحال تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پرویز الٰہی، قیصرہ الٰہی، سمیرا الٰہی اور کشور سلطانہ کو 19 جنوری کو طلب کر لیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More