لائسنس فیس پر نظر ثانی کروں گا، محسن نقوی

ہم نیوز  |  Jan 15, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نئی لائسنس فیس کا اطلاق آج سے ہو جانا چاہیےتاہم میں آج نظر ثانی کروں گا اور دیکھوں گا کہ اسے مزید ایک ہفتے آگے کر سکوں ۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے سوال کیا کہ پرانی لائسنس فیس کے حوالے سے آج آخری روز ہے اور کل سے نئی فیس کا اطلاق ہونے جاررہاہے ، ابھی صحافی نے سوال مکمل نہیں کیا تھا کہ وزیراعلیٰ بولے کہ اب اطلا ق ہو جانا چاہیے ، بہت ریلیف دیدیا ہے۔

صحافی نے بات کو مکمل کرتے ہوئے کہا کہ یہ آگے ہو سکتی ہے ؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ پہلے ہی اس میں حکومت کو نقصان ہے ، لائسنس کارڈ کے پیسے حکومت دیتی ہے ، جو فیس بڑھائی گئی ہے وہ ابھی بھی کم رکھی گئی ہے ، میں نظر ثانی کروں گا اور دیکھوں گا کہ اگر اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع ہو سکے ، اگر ہوا تو اس کا کریڈٹ آپ کو جائے گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More