پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 15, 2024

بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آج رات سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان ہے، پیٹرول فی لٹر 9 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے کمی متوقع ہے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپے 80 پیسے سستاہونے کا امکان ہے۔

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا اپنی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گی،حتمی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں پیٹرول 267 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More