نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jan 15, 2024

گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ پی ایس او کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت و توانائی کے مطابق پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 100 ارب روپے کم ہو گا۔

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے 100 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، دونوں پاور پلانٹس کے 100 ارب کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو دیے جائیں گے۔

چین میں چارج کیے بغیر 50 سال تک چلنے والی بیٹری کی نمائش

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیاہے، پاور پلانٹس کے شیئرز سے وفاقی حکومت سوئی گیس کمپنیوں کے واجبات کلیئر کرائے گی۔

پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے وزارت توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کمیشن رضامند ہو گئے ہیں، پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More