لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی

ہم نیوز  |  Jan 15, 2024

تحریک انصاف نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پرالیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔

الیکشن کمیشن کا سینٹ کی قرار داد پر انتخابات ملتوی کرنے سے انکار

سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہم الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لے رہے ہیں، جمہوریت کی بقا کیلئے عوام کی عدالت میں جانا پسند کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہدایات ملی ہیں کہ درخواست واپس لے لی جائے،ہم آپ کی عدالت میں لیول پلیئنگ فیلڈ کیلئے آئے تھے لیکن 13 جنوری کو سنائے گئے فیصلے سے پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا، ہم اب کیا توقع کریں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More