عام انتخابات ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع

ہم نیوز  |  Jan 14, 2024

عام انتخابات ملتوی کروانے کی ایک اور قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔

یہ قرارداد فاٹا سے آزاد سینیٹر ہلال الرحمٰن نے جمع کرائی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید سردی اور برفباری خیبر پختونخوا میں شہریوں کو سازگار ماحول میں ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے، امیدواروں کو الیکشن مہم چلانے میں بھی بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔

بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث الیکشن ملتوی

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی خدشات کے باعث امیدواروں کو دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ہے، صوبے کے ووٹرز اور امیدواروں میں احساسِ محرومی ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ غیر موزوں ثابت ہو رہی ہے، عام انتخابات کو 8 فروری کے بجائے موزوں تاریخ تک ملتوی کیا جائے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More