چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر چھاپے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت 5 افسران معطل

ہم نیوز  |  Jan 14, 2024

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کے گھر پولیس کے چھاپے مارے جانے پر 5 افسران بشمول ایس ایچ او مارگلہ کو تا حکم ثانی معطل کردیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز بیرسٹر گوہر کے گھر مقامی پولیس کے جانے پر انکوائری عمل میں لائی گئی ہے۔ آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی بھی پولیس افسر کے قصوروار ہونے پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں ایف 7 پہنچی۔ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے، یہ معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آگئی۔

ہمارے امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی تھی۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان نے پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملہ کی تحقیق کا حکم جاری کیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کروانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More