انتخابی نشان الاٹ کرنے کاوقت بڑھا دیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 13, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات 2024 کے لیے سیاسی جماعتوں کا انتخابی نشان جمع کرانے کا مقرروقت بڑھا دیا  گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے مقرروقت میں توسیع 9 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے مقررہ وقت 7بجے تک تھا جس میں توسیع نہ کرنے کا  فیصلہ کیا گیا تھا۔

ترجمان الیکشن  کے مطابق امیدواروں کو آج انتخابی نشان الاٹ کر دیے جائیں گے۔

راجہ ریاض الیکشن سے دستبردار ہو گئے

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کوپی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے، پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔

اس حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام امیدوار تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر میں جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی میں لوگ الیکشن سے نہیں سلیکشن سے آئے، چیف جسٹس

پی ٹی آئی نے بلے کا نشان نہ ملنے کی صور ت میں پلان بی پر عملدرآمد شروع کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نظریاتی گروپ کا انتخابی نشان بیٹس مین اپنے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو جاری کردیا تھا۔

پی ٹی آئی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتا توڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی (نظریاتی)اختر اقبال ڈار کا ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، اس کے علاوہ کہا گیا کہ پولیس کو درخواست دیں اور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں اور تمام ثبوت پارٹی کو بھی جمع کروائیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو لالین کا نشان الاٹ دے دیا۔ اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اے این پی کی 5 سال کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے اے این پی کو 20 ہزار کا جرمانہ بھی کیا ہے اور 10مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی مہلت دے دی ہے۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More