بلا نہیں بلے باز، تحریک انصاف کا متبادل پلان سامنے آ گیا

ہم نیوز  |  Jan 13, 2024

تحریک انصاف کی امیدوار نے بلے کی جگہ بلے باز کا نشان مانگ لیا، جس سے پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے آ گیا۔

تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کوپی ٹی آئی نظریاتی کے ٹکٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے، پی ٹی آئی نظریاتی کا انتخابی نشان بلے باز ہے۔

پی ٹی آئی میں لوگ الیکشن سے نہیں سلیکشن سے آئے، چیف جسٹس

پی ٹی آئی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کوئی آپ کا ٹکٹ جمع نہیں کرتاتوڈسٹرکٹ، صوبائی اور سنٹرل الیکشن کمیشن کو شکایت کریں۔

اپنی تحریری شکایت بھی ضلعی اور صوبائی الیکشن کمشنر کو جمع کروائیں، اس کے علاوہ کہا گیا کہ پولیس کو درخواست دیں اور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More