افغان ڈرائیورز کیلئے ویزا شرط، پاکستان نے طورخم بارڈر بند کردیا

ہم نیوز  |  Jan 13, 2024

ڈرائیورز کیلئے ویزا شرط کے معاملے پر پاک افغان طورخم بارڈر ایک بار پھر بند کر دیا۔

پاکستانی حکام نے افغان ڈرائیورز پر ویزا پاسپورٹ کی شرط عائد کردی ہے، ویزا پاسپورٹ شرط پر بار بار توسیع اور وقت بھی دیا گیا۔

افغان ڈرائیورز ویزا پاسپورٹ کی شرط سے استثنا چاہتے ہیں، دوسری جانب افغان حکام نے بھی ویزہ شرط کے خلاف احتجاجا پاک افغان بارڈر کو بند کردیا۔

پی ٹی آئی انتخابی نشان کی حقدار، پشاور ہائیکورٹ نے مختصر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی افغان حکومت نے طورخم بارڈر پر تجارت معطل کر کے سرحد اس وقت بند کر دیا تھا جب پاکستان کسٹم کی جانب سے افغان ڈرائیوروں کیلئے ویزا لازمی قرار دے دیا گیا۔

جس پر افغانستان سے آنے والے تجارتی ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس پر افغان گمرک (کسٹم) نے اپنی حکومت کو آگاہ کیا اور افغان سرحدی امور کے حکام نے طورخم سرحد بند کر دی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More