خیبرپختونخوااسمبلی، پی ٹی آئی کا 115 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 13, 2024

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے115 حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

پشاور میں پی کے 79 سے تیمور جھگڑا، پی کے 82 سے کامران بنگش، پی کے 112 سے علی امین گنڈاپور، پی کے 28 سے شوکت یوسفزئی، پی کے 72 سے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان اور پی کے 74 سے ارباب جہانداد انتخابات میں حصہ لیں گے۔

مردان سے ظاہر شاہ،عبدالسلام آفریدی اور افتخار مشوانی پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، ظاہر شاہ طورو حلقہ 57، عبدالسلام آفریدی پی کے 58 اور افتخار مشوانی پی کے 60 سے الیکشن لڑیں گے۔

ق لیگ کا مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

پی کے 65چارسدہ سے فضل شکور، پی کے 66عارف احمدزئی،صوابی سے عقب اللہ کو پی کے 50 اور فیصل ترکئی کو پی کے 52 کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 7 خواتین کو بھی ٹکٹ جاری کیے ہیں، پی کے ون چترال سے سوریا بی بی، پی کے 31 کوہستان اپرسے تہمینہ فہیم،روشن بی بی پی کے 115 ڈیرہ اسماعیل خان، نورین عارف پی کے 81 پشاوراور تورغر سے پہلی بار جنرل نشست پر شکیلہ ربانی پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن لڑیں گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More