گلگت بلتستان، خیبر پختو نخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 13, 2024

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا میں چند مقا مات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔

چترال، دیر، سوات، کو ہستان اورمالاکنڈ میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

چارسدہ، مردان،نوشہرہ، صوابی، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور،لاہور،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال،ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غا زی خان میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More