میں حلقے میں وننگ امیدوار ہوں، دانیال عزیز

ہم نیوز  |  Jan 13, 2024

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں اور حلقے میں وننگ امیدوار ہوں۔

سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے ہم نیوز کے پروگرام “پاکستان ٹو نائٹ ود ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے۔ میرے خلاف ن لیگ نے جسے ٹکٹ دیا وہ پیپلز پارٹی کا امیدوار تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں الیکشن لڑ رہا ہوں اور حلقے میں وننگ امیدوار ہوں جبکہ میرا حتمی فیصلہ ہے کہ میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے ایسے شخص کو ٹکٹ دیا گیا ہے جو جیتنے کے قابل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد مارے گئے

دانیال عزیز نے کہا کہ احسن اقبال نے اپنے بیٹے کو ضلعی کونسل بنانے کے لیے مجھ سے ووٹ مانگے تھے۔ انہوں نے پارٹی کو مجبور کر کے یہ فیصلہ کروایا ہے اور انہوں نے پارٹی کو دھمکی دی کہ میں پارٹی چھوڑ دوں گا لیکن این اے 76 نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مہنگائی کا بیانیہ ہی نہیں بنا سکے اور عوام کو نہیں بتا سکے۔ ٹکٹیں تو دے دی گئی ہیں مگر مہنگائی کے بارے میں بتائیں کب کم ہو گی۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عوام کو بتایا جاتا کہ کیسے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مہنگائی کی ذمہ دار تھی جبکہ میری شہباز شریف سے ایک نہیں متعدد میٹنگز ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More