سابق وفاقی وزیر اورپی ٹی آئی کے اہم رہنما شفقت محمود نے ملک میں اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل میں بڑی تبدیلی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے- 130 اورصوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی- 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے لیکن اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی
سابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے واضح کیا کہ وہ اب کسی بھی حلقے سے امیدوارنہیں ہیں اور دعاکیا کہ اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
Correction NA 128 https://t.co/jyQmOGGGZC
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 12, 2024
دوسری جانب پی ٹی آئی نے ضلع خیبر کی صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
ضلع خیبر سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 27 سے اقبال آفریدی کو پارٹی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 69 سے علامہ عدنان قادری پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
انٹربینک میں ڈالر 75مزید پیسے سستا
پی کے 70 سے سہیل آفریدی اور پی کے 71 سے عبدالغنی آفریدی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے گئے۔