انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ

ہم نیوز  |  Jan 12, 2024

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا۔الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کا رویہ غیر سنجیدہ تھا، الیکشن کمیشن نے 2 پارٹیوں کے انٹرا پارٹی انتخابات قبول جبکہ 13 کے مسترد کر دیے۔

نظام مصطفیٰ اورپاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیاگیا، جمعیت علمائے پاکستان نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

بلے کا نشان، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعیت علمائے پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان، بہالپور نیشنل عوامی پارٹی کو ڈی لسٹ کر دیا۔

سب کا پاکستان، پاکستان امن کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ،پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اورنظامِ مصطفیٰ پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More