پہلا ٹی20: 227 کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، چار کھلاڑی آؤٹ

اردو نیوز  |  Jan 12, 2024

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 227 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے اب سے کچھ دیر پہلے تک 12.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان کے 134 رنز بنا لیے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا تاہم صائم ایوب 33 کے مجموعی سکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔

پہلی وکٹ کے گرنے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 30 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد محمد رضوان 25 کے انفرادی سکور پر اونچی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جمعے کو آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کین ولیمسن نے 57 اور فن ایلن نے 35 سکور بنائے۔

پاکستان کی طرف سے عباس آفریدی نے اپنے ڈیبیو پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی نے تین اور حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان پہلے اوور میں ہی اٹھانا پڑ گیا جب ڈیوون کونوے صفر کے سکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پہلی وکٹ کے گرنے کے بعد کیوی بیٹرز سنبھل گئے جس کے بعد فن ایلن نے جارحانہ بیٹنگ کی۔

فن ایلن اور کین ولیمسن کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 28 گیندوں پر 49 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد فن ایلن 15 گیندوں پر 34 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ 

نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر نمایاں رہے (فوٹو: اے ایف پی)

دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے پاکستانی بولرز کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی اور دونوں کے درمیان 40 گیندوں پر 78 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

کیوی کپتان نے 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 57 رنز بنائے جس کے بعد وہ عباس آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کین ولیمسن کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور چوتھی وکٹ کے لیے 20 گیندوں پر 36 رنز کی شراکت قائم کی۔

گلین فلپس 19 کے انفرادی سکور عباس آفریدی کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے۔

آکلینڈ میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی اور اسامہ میر نے ٹی20 ڈیبیو کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم اپریل 2023 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی بھی ٹی20 میچ کھیل رہی ہے۔

اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کر رہے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نائب کپتان ہیں۔

دوسری طرف اس سیریز سے کین ولیمسن بطور کپتان اور کھلاڑی نیوزی لینڈ کی ٹی20 ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔

پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، عامر جمال، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں فِن ایلن، ڈیوون کونوے (وکٹ کیپر)، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مِچل، گلین فلپس، مارک چیپمین، ایڈم مِل، میٹ ہینری، ٹِم ساؤتھی، اِش سوڈھی اور بین سیئرز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More