2024 کی پہلی سہ ماہی، پاکستانی پاسپورٹ کمزورترین قرار

ہم نیوز  |  Jan 12, 2024

2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر سب سے نیچے موجود ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے مارچ 2024 کے لیے جاری کی گئی فہرست میں بیک وقت 6 ممالک کے پاسپورٹس کو طاقتور ترین قرار دیا گیا۔

ہینلے انڈیکس کے مطابق جاپان، سنگاپور، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی کے پاسپورٹس طاقتور ترین قرار پائے۔ان ممالک کے پاسپورٹس رکھنے والے افراد 194 ممالک میں ویزا کے بغیر سفر کرسکتے ہیں۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20روپے سے بڑھا کر 30روپے کرنے کی سفارش

جنوبی کوریا، فن لینڈ اور سویڈن کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جن کے حامل افراد کو 193 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوجاتی ہے۔

آسٹریا، ڈنمارک، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کے پاسپورٹس 192 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔بیلجیئم، لگسمبرگ، ناروے، پرتگال اور برطانیہ کے حصے میں چوتھا نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 191 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔

190 ممالک میں ویزا فری داخلے کے ساتھ یونان، مالٹا اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس مشترکہ طور پر 5 ویں نمبر پر رہے۔مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 101 واں نمبر آیا اور اس پر 34 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔

پاکستان سے نیچے عراق (102)، شام (103) اور افغانستان (104) رہے۔فہرست کے مطابق یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا لیے بغیر 180 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More