صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کر لیا

ہم نیوز  |  Jan 12, 2024

صدرِ مملکت عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے آئین کے آرٹیکل 179 اور 206 (ایک) کے تحت استعفیٰ دیا۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن مستعفی

صدر مملکت نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظور کیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس اعجاز الاحسن گزشتہ روز مستعفی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More