نواز شریف کی مقبولیت عمران خان سے بڑھ گئی، گیلپ سروے

ہم نیوز  |  Jan 12, 2024

گیلپ سروے کے مطابق پنجاب میں نواز شریف کی مقبولیت عمران خان سے بڑھ گئی۔

گیلپ سروے کے مطابق پنجاب میں 60 فیصد مقبولیت نواز شریف کی ہے جبکہ 53 فیصد مقبولیت کے ساتھ عمران خان دوسرے نمبر پر ہیں۔

مقبولیت میں تیسرے نمبر پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ہیں، گیلپ سروے کے مطابق پنجاب میں مقبولیت کے لحاظ بلاول بھٹو 34 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

مولانا فضل الرحمان 27 فیصد کے ساتھ پنجاب میں مقبولیت کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہیں۔

بلے کا نشان، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا

دوسری جانب ملک میں سیاسی جماعتوں کے حوالے سے گیلپ سروے میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی مقبولیت میں فرق کم رہ گیا ہے۔

نواز شریف کی واپسی نے پنجاب میں مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی مقبولیت کو سنبھالا دیا، صوبے میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی مقبولیت کے درمیان بڑا فرق اب معمولی سا رہ گیا، پلڑا ن لیگ کی طرف جانے لگا۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق مارچ 2023 میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی پسندیدگی 45 فیصد اور مسلم لیگ ن کی 24 فیصد تھی۔دسمبر 2023 میں پی ٹی آئی کی پسندیدگی 34 فیصد اور مسلم لیگ ن کی 32 فیصد ہوگئی، دونوں میں 2 فیصد کا فرق رہ گیا۔

سندھ میں پیپلز پارٹی 42 فیصد ووٹروں کی پسند، پی ٹی آئی کے لئے 19 فیصد پسندیدگی دیکھنے میں آئی۔خیبر پختونخوا میں 45 فیصد ووٹروں کی پہلی ترجیح پی ٹی آئی، جمعیت علما اسلام، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کو مجموعی طور پر 31 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More