بشریٰ بی بی کے سابق دیور کو بھی (ن) لیگ کا ٹکٹ جاری

ہم نیوز  |  Jan 11, 2024

مسلم لیگ( ن) نے فرح گوگی کے سسر چوہدری محمد اقبال کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا ۔

“اردو نیوز” کے مطابق احمد رضا مانیکا 2018 میں بھی مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ سے منتخب ہو کر قومی اسمبلی میں پہنچے تھے، ٹکٹ ملنے سے ایک دن پہلے تک وہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر تھے۔

اس سے قبل احمد رضا مانیکا 2002 میں مسلم لیگ (ق )کے ٹکٹ پر منتخب ہو کر قومی اسمبلی کے رکن بنے تھے۔ 2008 میں بھی وہ( ق) لیگ کے امیدوار تھے مگر اس مرتبہ انہیں مسلم لیگ( ن) کے نوجوان امیدوار سید سلمان محسن گیلانی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

2013 کے انتخابات سے قبل انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کے لیے کوشش کی تھی اور نواز شریف سے ملاقات بھی کی تھی لیکن (ن)لیگ کے مقامی امیدوار محسن گیلانی کی ناراضی کے باعث وہ اگلے دن ہی (ق) لیگ میں واپس چلے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More