کیا جانوروں نے بھی اکاؤنٹ کھول لئے ۔۔ بپھرا بیل بینک میں گھس آیا، آگے کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Jan 11, 2024

اکثر زندگی میں ایسے عجیب و غریب واقعات پیش آجاتے ہیں کہ انسان چکرا جاتا ہے، جیسا کہ بھارت میں ہوا کہ ایک بپھرا بیل بینک میں گھس گیا جس پر لوگ پریشان ہوگئے کہ کیا جانوروں نے بھی اکاؤنٹ کھول لئے ہیں جو بیل بینک آگیا ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر اناؤ کی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک برانچ میں بپھرا بیل گھس گیا، بپھرے ہوئے بیل کے بینک میں گھسنے پر افرا تفری مچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل کو دیکھ کر لوگ ڈر کے مارے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔بیل کی مودجوگی کی وجہ سے عملے کی جانب سے لوگوں سے کہا جارہا کہ ادھر سے ہٹ جائیں اور پیچھے کی طرف آجائیں۔آخر میں سیکورٹی گارڈ کو چھڑی کی مدد سے بیل کو بھگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعہ میں بیل نے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتاہم سوشل میڈیا صارفین نے موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور کمنٹس کی بھرمار کردی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بینک کا عملہ بیل سے کہہ رہا ہے کہ ابھی کھانے کا وقفہ ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’کھانے کے وقفے کے دوران وہ بیل کو نہیں سنبھال سکتے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ بیل بھی اکاؤنٹ کھلوانے آیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More