فواد خان نے ماہرہ خان کے ساتھ زیادہ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ہم نیوز  |  Jan 11, 2024

پاکستان فلم اور ڈراما انڈسٹری کے سپر اسٹار فواد خان نے اپنی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ دوبارہ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ جب دو فنکار ایک ساتھ زیادہ کام کرتے ہیں تو اس سے ان کی ڈیمانڈ کم ہوجاتی ہے، اسی طرح اگر میں ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بات کروں تو ہم دونوں کے درمیان عزت کا رشتہ قائم ہے اور یہ رشتہ اتنا گہرا ہے کہ اگر اب ہم ایک ساتھ کام کریں گے تو ہمیں زیادہ محتاط رہنا پڑے گا۔

اداکار نے کہا کہ جب آپ کسی ایسے انسان کے ساتھ زیادہ کام کرتے ہیں جس کے ساتھ آپ کا عزت کا مضبوط رشتہ قائم ہو تو پھر آپ کے تعلقات پیچیدہ ہوجاتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ ہمیں کام کی وجہ سے رشتوں کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے ماہرہ خان کے ساتھ زیادہ کام نہیں کیا کیونکہ ہم ہمارا عزت کا رشتہ خراب نہیں کرنا چاہتے اور میں یہ بھی نہیں چاہتا ہے کہ ہم دونوں یہ سوچیں کہ ہم ایک دوسرے کا استعمال کررہے ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ ماہرہ خان انتھک محنت کرتی ہیں اور میں نے ماہرہ خان کا جذبہ کام کے دوران دیکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More