جرم ثابت ، نیپال کے سٹار کرکٹر کو 8 سال قید کی سزا سنادی گئی

ہم نیوز  |  Jan 10, 2024

نیپال کے سٹار سپنر سندیپ لمیچانے کوجرم ثابت ہونے پر عدالت نے 8 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

کٹھمنڈو کی سیشن عدالت نے سندیپ لمیچانے پر 2255 امریکی ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ انہیں مثاثرہ لڑکی کو 1500 امریکی ڈالر دینے کا بھی حکم دیا۔

سندیپ لمیچانے پر 17 سالہ لڑکی سےبداخلاقی کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔ سنگل بینچ پر مشتمل جج ششر راج نے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی نے گزشتہ سال ستمبر میں پولیس میں کیس دائر کیا تھا۔ اکتوبر میں کرکٹر کو گرفتار کیا گیا تاہم انہیں ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔

سندیپ لمیچانے 2018ء سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب تک 51 ایک روزہ اور 52 ٹی20 میچز میں نیپال کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ ، بگ بیش لیگ اور انڈین پریمیئر لیگ میں بھی ٹیموں کی نمائندگی کی۔سندیپ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More