انسانی زبان جیسی “الیکٹرانک زبان” ایجاد

ہم نیوز  |  Jan 10, 2024

سیئول: جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے الیکٹرانک زبان ایجاد کر لی جو ذائقے کو بھی محسوس کر سکے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایک نئی پیش رفت کی ہے۔ جس میں جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایک ایسی الیکٹرانک زبان ایجاد کی ہے جو انسانی زبان جیسی ہے اور وہ انسانی ذائقے کے احساس کی طرح کام کر سکتی ہے۔

جنوبی کوریا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ جدید الیکٹرانک زبان کھانے، مشروبات اور دوا سازی جیسے مختلف شعبوں میں امکانات کے ایک نئے جدید سلسلے کا پیشِ خیمہ ثابت ہوسکتی ہے جو بنیادی طور پر ذائقہ محسوس کرنے والا ایک مصنوعی سینسر ہے جسے مختلف ذائقوں کی شناخت اور ان کی خصوصیات کا درست اندازہ لگانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں خودکشی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ

ایجاد کردہ یہ مصنوعی زبان دراصل ذائقہ محسوس کرنے والی انسانی زبان کی طرح ہی کام کرتی ہے جبکہ یہ سینسر کیمیائی معلومات کو برقی سگنلز میں تبدیل کرتا ہے اور حاصل شدہ معلومات پر ایک عصبی نیٹ ورک کے ذریعے کارروائی کی جاتی ہے جس سے سسٹم مختلف ذائقوں کی نشاندہی کرسکتا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More