ہم نیوز | Jan 08, 2024
کوئٹہ میں سرکاری آٹے کی فی کلو قیمت میں 33 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
گزشتہ سال کی نسبت 20 کلو تھیلا میں 660 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے، 100 کلو آٹے میں 3300 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ خوراک جابر بلوچ کے مطابق صوبائی کابینہ نے سرکاری آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔
سرکاری آٹا 20 کلو فی تھیلا 2460 روپے، 100 کلو 12300 روپے جب کہ 50 کلو آٹے کا تھیلا 6150 روپے مقرر کردیا گیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More