نیب، اینٹی کرپشن پنجاب اورپنجاب پولیس نے شریف خاندان کے 4افراد کو کلین چٹ دیدی

ہم نیوز  |  Jan 08, 2024

نیب، اینٹی کرپشن پنجاب اورپنجاب پولیس نے شریف خاندان کے 4افراد کو کلین چٹ دیدی ہے۔

جمشید دستی 4حلقوں سے الیکشن کیلئے اہل قرار

ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی شریف خاندان کے 4 افراد کو کلین چٹ مل گئی ہے۔کلین چٹ حاصل کرنے والوں میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز شامل ہیں ۔

نیب نے خط میں کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کی نیب میں کوئی کنوکشن نہیں،ایف آئی اے نے  خط میں کہا  نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں۔

اٹک ، ایک ہی گھرانے کے 4 افراد کے کاغذات نامزدگی منظور

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کا ڈیفالٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے،ایف بی آر نے خط میں کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز ٹیکس ڈیفالٹر نہیں۔

آئی جی پولیس پنجاب نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز کا کوئی کرمینل ریکارڈ نہیں،اینٹی کرپشن پنجاب نے  خط میں کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کوئی کیس زیرالتوا نہیں۔

خیبر پختونخوا، سمر زون میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

نیب نے خط میں کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف چودھری شوگر ملز کی انویسٹی گیشن جاری ہے۔نیب، اینٹی کرپشن ، ایف آئی اے، آئی جی پولیس، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے خطوط ریٹرننگ افسران کو موصول ہوگئے۔

نیب نے  خط میں لکھا ہے کہ نواز شریف کیخلاف کے 6 ہائی پروفائلز کیسز کی تحقیقات جاری ہیں ،چودھر ی شوگر ملز، شریف ٹرسٹ، ایل ڈی اے پلاٹس، توشہ خانہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں ،زمین اراضی اور قومی خزانے سے پرائیویٹ دوروں کے کیس کی تحقیقات بھی جاری ہیں ۔

سولر پینلز کی قیمتوں میں ناقابل یقین کمی ہوگئی

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو بری کر دیا تھا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کیا۔تاہم بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر سا فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں کیس میں بری کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More