پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کا مستعفیٰ ہونے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jan 08, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم  ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔

جمشید دستی 4حلقوں سے الیکشن کیلئے اہل قرار

مستعفی ہونے والے  پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کا کہنا ہے کہ شاندار باب کو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے،پانچ سال کے دوران 3 مختلف عہدوں پر کام کیا،پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی و ترقی کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

یاد رہے  کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سے ورلڈکپ کے بعد ذمہ داری واپس لے لی گئی تھی،گرانٹ بریڈبرن کو این سی اے رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا۔سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بریڈ برن کو 2سال ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کاامکان

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان  مقرر کر دیا۔وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز میں نائب کپتان کے فرائض سر انجام دیں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری سے شروع ہو گی، آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی نیوزی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ قومی ٹیم کل سے نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

اٹک ، ایک ہی گھرانے کے 4 افراد کے کاغذات نامزدگی منظور

خیال رہے کہ رضوان سے پہلے شاداب خان قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان تھے ۔علاوہ ازیں پاکستان کی 2024 میں کھیلی جانے والی سیریز کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

رواں سال کے آغاز پر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ  کھیلے گا جو 5 جنوری سے شروع ہو گا۔

جنوری 2024 میں پاکستان دورہ نیوزی لینڈ کے دوران پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلے گا۔اپریل میں نیوزی لیڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹیز کھیلے گی۔ مئی 2024 میں قومی ٹیم نیدرلینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

خیبر پختونخوا، سمر زون میں پرائمری اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع

پاکستان نیدرلینڈز نے تین جب کہ آئرلینڈ سے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔جون 2024 میں قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ویسٹ انڈیز و امریکا جائے گی۔اگست میں بنگلہ دیش دورہ پاکستان کے دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی جب کہ اکتوبر میں انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More