انتھونی جوشوا اور فرانسس نگانو ریاض میں آمنے سامنے ہوں گے

اردو نیوز  |  Jan 08, 2024

برطانوی پروفیشنل باکسر انتھونی جوشوا رواں سال ریاض میں ہونے والے 10 راؤنڈ  کے باکسنگ میچ میں کیمرون نژاد فرانسیسی باکسر فرانسس نگانو سے مقابلہ کریں گے۔

عرب نیوز کے مطابق مقابلے کی تاریخ 15 جنوری کو ہونے والی پریس کانفرنس میں دی جائے گی جب کہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو مقابلے کا امکان ہے۔

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے سنیچر کے اوائل میں ایریل ہیلوانی کے سوشل میڈیا اعلان کے ذریعے اس عالمی مقابلے کی تصدیق کی تھی۔

باکسنگ کے دو بار کے عالمی چیمپیئن جوشوا کا سامنا کرنے والے مکسڈ مارشل آرٹس سٹار فرانسس نگانو گزشتہ سال اکتوبر میں ریاض میں ’بیٹل آف دی بیڈسٹ‘ میں ٹائیسن فیوری سے مقابلے میں معمولی پوائنٹس سے ہار گئے تھے۔

واضح رہے کہ انتھونی جوشواممکنہ طور پرانٹرنینشل باکسنگ فیڈریشن کی آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے کروشین باکسر فلپ ہرگووچ سے مقابلہ کریں گے تاہم نگانو سے ان کا مقابلہ دونوں کے لیے زیادہ نمایاں طور پر ترویجی مواقع پیش کرتا ہے۔

جوشوا آئی بی ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے لیے فلپ ہرگووچ سے مقابلہ کریں گے۔ فوٹو عرب نیوزانتھونی جوشوا اور فرانسس نگانو دونوں عالمی شہرت یافتہ باکسرز کے ناک آؤنٹ فنشر ہیں جس کے باعث ریاض میں ان کا بہت بڑا فین کلب ہے۔

دونوں معروف باکسرز  ورلڈ باکسنگ کونسل کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں ہیں اور گذشتہ کچھ مہینوں میں انہیں ریاض میں انتہائی خوشگوار تجربات کا سامنا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More